Featuredاسلام آباد
پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس ملتوی
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے پر غور کرنے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس جنوری کے آخر تک ملتوی کرنے کی درخواست
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے متعلقہ بل قومی اسمبلی میں متعارف کرا دیے ہیں، قانونی سازی کاعمل پورا ہوگا تو آئی ایم ایف بورڈ ان سفارشات کی منظوری کے لیے غور کرے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو جلد خوشخبری دیں گے
ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ چھٹے جائزے پر غور کے لیے ہونے والا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا، چھٹے جائزے پر غور کےلیے نئی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔
اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ جائزہ لے گا۔