فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
اسلام آباد : شہباز شریف کو نااہل کیا جائے یا بیان حلفی پر عملدرآمد کرایا جائے۔
فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان ، شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نااہل کیا جائے یا بیان حلفی پر عملدرآمد کرایا جائے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے۔ نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا۔ نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا۔ نواز شریف ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں۔ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔ استدعا ہوگی شہباز شریف کو نااہل کیا جائے یا بیان حلفی پر عملدرآمد کرایا جائے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ای وی ایم فراہم کریگی
وفاقی وزیر نے کہا کہ مری سانحے کیلئے پنجاب حکومت نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ناران اور کاغان میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ مری میں انتظام پرانا چلا آرہا ہے۔ 75 سال میں ایک بھی نئے سیاحتی مقام کی ڈیولپمنٹ نہیں ہوئی۔ ہمارے دور میں 13 مقامات کی ڈیولپمنٹ کی گئی۔