اسلام آباد

ہراسانی اور تشدد کے معاملہ میں متاثرہ لڑکی کے پیچھے ہٹنے پر کیس وفاق نے لے لیا

 اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف میں اسلام آباد میں لڑکا، لڑکی تشدد کیس سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

ہراسانی اور تشدد کے معاملہ میں متاثرہ لڑکی کے پیچھے ہٹنے پر کیس وفاق نے لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ دینے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں عثمان مرزا کیس تفصیلی طور پر زیر بحث آیا اور کیس کے ٹھوس شواہد پر بات ہوئی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، وڈیو فارنزک کی تصدیق ہوچکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلی پیشی پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close