Featuredاسلام آباد
تعلیمی اداروں کو کھلا یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جب کہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی و شادی کی تقاریب، ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئ
وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکولوں کو کھلا یا بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
این سی او سی کے گزشتہ اجلاس میں کورونا پر کنٹرول کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے 17 جنوری سے ٹرانسپورٹ اور پروازوں میں کھانے کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔