اسلام آباد

اپوزیشن کرپشن نہیں بلکہ وزیراعظم کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن کے خاتمے کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اورمنتخب وزیر اعظم کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے سوال کیا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کی جنگ ہے یا ججوں کی بحالی کی؟ میں ایسی گفتگو سے ڈرتا ہوں کیونکہ مجھے پہلے بھی سزا ملی ہے،لیکن آج کہتا ہوں کہ یہ کرپشن کے خاتمے کی جنگ ہے یا وزیراعظم کے خاتمے کی؟۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جد وجہد وزیر اعظم کو ہٹانے سے نہیں بلکہ کرپٹ افراد کو پکڑنے سے کامیاب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close