خیبرپختونخوا کےضلع ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اس اقدام سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی
ڈاکٹر عطا الرحمان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں کےپی میں پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو پرویزخٹک نے ہیلتھ کارڈ سمیت اور بھی اچھے کام کئے، آنیوالا دور مزید ٹیکنالوجی کی طرف جائےگا قیام پاکستان کے بعد تعلیم کے شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان تلخ کلامی
انہوں نے کہا کہ جتنے معیاری تعلیم ادارے ہوں گے اتناہی پاکستان کو فائدہ ہے اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پرقابوپانے میں مدد ملےگی پہلی بار ملک میں پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرایاگیا امید ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75فیصد اضافہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پر جتنا خرچ کریں گے اتنا یہ شعبہ ترقی کرےگا ہری پور میں بننےوالے ایکو سسٹم کی خوشی ہے ملک میں ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوتا ہےجو بڑھتا رہےگا تعلیم اور ہیلتھ شعبے کومزید مضبوط کریں گے۔