اسلام آباد

چار سالہ سفر نے ہمیں لوڈشیڈنگ فری پاکستان کے قریب پہنچا دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چار سالہ سفر نے ہمیں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کی پیداواروشارٹ فال کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چارسالہ سفر نے ہمیں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچا دیا۔

خواجہ آصف کے مطابق جون 2017 میں بجلی کی اوسط پیداوار 18052 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جون 2012ء میں بجلی کی اوسط پیداوار11240 میگاواٹ تھی، جون 2013 میں بجلی کی اوسط پیداوار11840 میگاواٹ تھی، جون 2012 میں بجلی کا شارٹ فال 5830 میگاواٹ تھا، جون 2013 میں بجلی کا شارٹ فال 7938 میگاواٹ تھا، جون2017 میں بجلی کا شارٹ فال 2789 میگا واٹ رہ گیا، شارٹ فال کی شرح 2012 کے 52 فیصد سے کم ہو کر15.4 فیصد رہ گئی جب کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار12946 میگاواٹ سے بڑھ کر19248 میگاواٹ ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close