اسلام آباد

معاشی بحران کے لیے مذہب کو جس طرح ڈھال بنایا ہے، اس پر تشویش ہے

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑے پیمانے پر گورننس اور معاشی بحران کے لیے مذہب کو جس طرح ڈھال بنایا ہے، اس پر تشویش ہے

ٹوئٹر پر کہا کہ خود غرضی پر مبنی سیاست سے جس قدر نقصان پہنچا ہے اس کا ادراک بھی مشکل ہے۔

 

 شہباز شریف کی یہ تنقید وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے ایک مضمون کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس میں عمران خان نے ’ریاست مدینہ کی روح: پاکستان کی تبدیلی‘ کے عنوان سے مبنی مضمون میں اسلام کے 5 بنیادی ستون اور ملک کے بارے میں بات کی۔

وزیر اعظم کے تحریر کردہ مضمون پر تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران نے دعوی کیا تھا کہ “ریاست مدینہ کی روح” قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ’سچ‘ یہ ہے کہ وہ ’روح’ مر گئی اور 10 اکتوبر 2019 کو دفن ہوگئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک تحریری حکم نامے میں غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں پی ٹی آئی کے تاخیری حربوں کو ‘قانون کا تاریخی غلط استعمال’ قرار دیا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ‘ایکسپلوئیٹر’ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 3 برس کے دوران ہر قدم پر اسلام اور ریاست مدینہ کی نفی کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں تمام ’’کرپٹ اور بدعنوان سیاست دان، کارٹلز اور مافیاز‘ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close