Featuredاسلام آباد

کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے

اسلام آباد: معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close