اسلام آباد
واضح ہوگیاکہ حکومتی ادارے کیسےکرپٹ وزیراعظم کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں واضح ہے کہ کہ حکومتی ادارے کیسے کرپٹ وزیراعظم کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے صاف ظاہر ہے کہ ادارے فراہمی انصاف میں کیسے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے وقت انہوں نے نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ دھاندلی پر بننے والے کمیشن کے موقع پر بھی یہ ہی حربے آزمائے گئے تب بھی نون لیگ کو بچانے کیلئے جعلی دستاویز تیار کی گئیں تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ اس طریقے سے غیرجانبدار تحقیقات کسی طور ممکن نہیں ہیں۔