اسلام آباد

پیپلز پارٹی لاہور دھماکے کی مذمت کرتی ہے:شازیہ مری

اسلام آباد:لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور دھماکے کی مذمت کرتی ہے، اس حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے، پیپلز پارٹی لاہور دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دہشت گردی کے خلاف کھل کر بات کرتے ہیں، دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے،پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ہمیشہ کوشش کی ہے اس حکومت کو اچھی تجاویز دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close