اسلام آباد

وزیراعظم نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے 15 جون کو جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف 15 جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی ریڈ زون اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں نہ صرف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں بلکہ سڑکوں کی مرمت اور صفائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے 15 جون کو جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے منع کردیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے وزیراعظم نے کارکنوں سے کہا ہے کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close