نااہلی کیس میں عمران خان نے جمائما سے حاصل کردہ رقم کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان سے حاصل کردہ رقم کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ عمران خان نے نااہلی کیس میں اپنے موقف کو درست ثابت کرنے کیلئے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے ملنے والی رقم کی منی ٹریل اور بنی گالہ اراضی سے وصول رقم کی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کردی ۔ عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمائما خان نے 22جون 2003ءکو 1لاکھ ڈالر بھجوائے جبکہ 2لاکھ 5ہزار 678ڈالرز راشد خان کو بھجوائے گئے تاہم انکے بینک اکاونٹس ، لیٹرز اور ہدایات منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمائما کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات صرف عدالت کیلئے ہیں جن سے جمائما کی جانب سے بینک اکاﺅنٹ سے بھجوائی گئی رقم ثابت ہوتی ہے۔عمران خان نے جمائما خان کے لیگزن برگ بینک کے لیٹرز بھی درخواست کے ساتھ لف کیے ہیں ۔