Featuredاسلام آباد
تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے
این سی او سی کے مطابق ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ٹیسٹ نتائج پر تعلیمی اداروں میں اگلے 2 ہفتوں کے لیے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں
صوبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ 12 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو 100 فی صد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔