اسلام آباد
سابق سینیٹر سیف الرحمان کو ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا
ابو ظہبی : سابق سینیٹر سیف الرحمان کو سیکیورٹی اداروں نے ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق سابق سینیٹر سیف الر حمان کو ابو ظہبی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ سیف الرحمان کو ابو ظہبی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سیف الرحمان مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں قومی احتساب بیورو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور وہ پاکستان کو متعدد کیسز میں مطلوب ہیں ۔