اسلام آباد

پاناما جے آئی ٹی کی شہبازشریف سے چارگھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد:پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 4 گھنٹے کی پوچھ گچھ ہوئی۔ جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرنے کا سمن جاری کیا تھا، وہ اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اوردستاویزات بھی لائے تھے۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالتوں اورقانون کا احترام کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے انہیں  پیشی کا نوٹس بجھوایا تھا، انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان بھی اسی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف اورمیں نے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کی حقیرخدمت کی ، اس سے ثابت ہوا ہم منتخب سیاستدانوں کے دلوں میں قانون کا بڑا احترام ہے۔
پیشی سے قبل وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی۔ جس میں پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ممکنہ سوالوں کے جواب سے متعلق مشاورت کی گئی۔ بعد ازاں شہباز شریف چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ کسی بھی سرکاری پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز 5 ، حسن نواز دو جب کہ نواز شریف ایک مرتبہ پیش ہوچکے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی طلبی کے سمن جاری ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close