اسلام آباد

تمام دہشت گرد گروپ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں: جان کیری

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس وقت تمام دہشت گرد گروپ پاکستان کی خودمختاری کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
واشنگٹن میں پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ ضرب عضب کی کامیابی کا اعتراف کرتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں فوج کی سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ خطے میں استحکام پاکستان اور ہماری خواہش ہے۔ نواز شریف عالمی جوہری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ افغان امن عمل میں پاکستانی کردار سے مطمئن ہیں۔اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام اور فورسز نے دہشتگردی کیخلاف بے انتہا قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان امریکہ کا بہترین ساتھی بن سکتا ہے۔ضرب عضب کی کامیابی سب کے سامنے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close