Featuredاسلام آباد

ڈی آئی خان میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دے دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔

ڈی آئی خان میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو انتخابی میدان سے باہر کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے ضلع بدر نہ کرنے کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔ عمر امین گنڈاپور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا جس کے باعث وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close