کشمیر
ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوگا، مسعود خان
مظفر آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر آزاد ریاست مسعود خان نے کہا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔ حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ہے۔ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہو گا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہونے کے باوجود ہماری قربانیوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔