کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید
مظفرآباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے 5 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کو بھارتیفورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلافورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیتے ہوئےدشمن کیتوپوں کو خاموش کرادیا۔ بعد ازاںپاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شرمناک عمل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے برہان وانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فوج نے کشمیر کو چھاؤنی میںتبدیلکردیا ہے جبکہ وادی بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ متعدد حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔