کشمیر

ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے، سردار مسعود خان

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر اور عباسپور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا ناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوجی بلااشتعال گولہ باری کر کے بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی اس درندگی کا نوٹس لے ۔بھارتی فائرنگ کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح کی حمایت سے باز رکھنا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close