کشمیر

پرامن تحریک کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں ہوتے، سردار عتیق

مظفرآباد: صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آج بھرپور طریقے سے یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج سے 19جولائی تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات ہوں گی، مسلم کانفرنس کے رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہفتہ شہداء کشمیر کے دوران مختلف علاقوں میں پروگرام کئے جائیں گے، آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے۔ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا انتہائی قابل مذمت ہے، پرامن تحریک کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close