کشمیر

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان ضروری ہے، علی گیلانی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کا سہارا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مدد کرنے پر کشمیری پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام پوری امت مسلمہ کے لیے عظیم نعمت ثابت ہوا، 1947 تک جموں و کشمیر آزاد ریاست تھی لیکن بھارت نے فوجی طاقت کے بل بوتے پر اس پر قبضہ کرلیا، کشمیریوں پر قبضہ برقرار رکھ کر بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close