Featuredکشمیر

پرویز مشرف مسئلہ کشمیر کا پاکستان اور بھارت کےلیے قابل قبول حل چاہتے تھے: محبوبہ مفتی

 بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے گئے تمام اقدامات کو تبدیل کردیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پرویز مشرف کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پاکستان اور بھارت کےلیے قابل قبول حل چاہتے تھے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے گئے تمام اقدامات کو تبدیل کردیا، بس جنگ بندی رہ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close