کشمیر
کشمیری آزادی سے کم کوئی فارمولا قبول نہیں کریں گے، بیرسٹر سلطان محمود
مظفرآباد: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد نہیں بلکہ ایک جمہوری و ریاستی تحریک چل رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی طرف سے کمانڈر صلاح الدین اور حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینا مناسب نہیں کیونکہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی گولیوں کا جواب صرف نعروں یا پتھروں سے دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر پہنچ چکی ہے، کشمیری آزادی سے کم کوئی فارمولا قبول نہیں کریں گے۔