کشمیر
امریکہ پہلے بھی پاکستان سے مخلص تھا نہ اب ہو گا، فاروق کشمیری
آزاد کشمیر: انصار الامہ جموں و کشمیر کے امیر مولانا فاروق کشمیری نے دو روزہ تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین اسلام و پاکستان سے مخلص ہیں، انہیں دہشت گرد نہ کہا جائے، جہاد و دہشت گردی میں فرق لازم ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری نہ پہلے اسلام و پاکستان کے لئے مخلص تھے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے۔ ہمارا میڈیا غیروں کے زیراثر ہے میڈیا کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔ کنونشن سے مولانا محمد سجاد شاہد، مولانا محمد انور، قاضی غلام سرور، مولانا عتیق الرحمن دانش اور مولانا عاقل شمس نے بھی خطاب بھی کیا۔ تربیتی کنونشن میں کوٹلی، پلندری، منگ، ہجیرہ، عباسپور، راولاکوٹ، باغ، حویلی ، مظفرآباد اور نیلم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔