کشمیر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر خاندان سمیت برساتی نالے کی نذر

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی برساتی نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر چوہدری اسحاق اپنے خاندان کے ہمراہ سرکاری جیپ میں جا رہے تھے ان کی گاڑی متھرانی گاﺅں کے قریب دھموئی آبشار کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آبشار سے نیچے گر گئی، جس کے باعث تمام افراد ڈوب گئے۔ بارش کے باعث دریا میں پانی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں مگر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close