کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہرگز غافل نہیں، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین مجلس قائمہ برائے خارجہ امور اور وفاقی وزیر اویس لغاری نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہرگز غافل نہیں ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے سفارتی سطح پر کوشاں ہیں، امریکہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں اور پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں، پاکستان کو اب مزید کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close