کشمیر
نجی تعلیمی ادارے طلباء کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں، مسعود خان
مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نجی سکول معیاری تعلیم کے ساتھ طلباء کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں۔ اگر استاد باکردار اور معاشرے میں رول ماڈل ہو گا تو اس کے طالب علم میں اس کی جھلک ضرور نظر آئے گی۔ اگر خود ٹیچر کا کردار ٹھیک نہیں ہو گا تو اس سے پڑھنے والے طلباء بھی اپنا مستقبل بہتر نہیں بنا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے، والدین کو بھی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔