کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مزید تین خواتین کی چٹیا کاٹ دی گئی

کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں مزید تین خواتین کی چٹیا کاٹ دی گئیں۔ چٹیا کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے خلاف وادی میں ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔ قابض فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکو بھارت میں ضم کرنے کا منصوبہ کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا۔گھروں میں گھس کر لڑکیوں کی چٹیا کاٹی گئیں واقعات سرینگر اور سوپور میں پیش آئے۔ شاہدین کے مطابق چٹیا کاٹنے کے واقعات میں بھارتی فوج اور انٹلی جینس کے اہلکار ملوث ہیں۔ متعدد بار مکینوں نے چٹیا کاٹنے والوں کو پکڑا لیکن بھارتی فوج چھڑاکر اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔متاثرہ خواتین کے مطابق بھارتی فوج اور انٹیلی جنس اہلکار سول ڈریس میں گھرمیں داخل ہوکر یا روڈ پر خواتین پربیہوش کرنے والا محلول پھینک کر ان کو بیہوش کرتے ہیں اور پھر چٹیا کاٹتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد چٹیا کاٹنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ان واقعات کے خلاف سرینگر، سوپور اور دیر اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ تاجروں،طلبا اور خواتین نے بھارت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی۔ بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر رہنماں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری آزادی لے کر ہی رہیں گے۔ میرواعظ عمر فاروق کا کہنا تھا بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان کہ سردار ولہ بھائی پٹیل کو مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے آزاد نہیں چھوڑا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close