کشمیر
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، واقعہ کے بعد متعدد علاقوں میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے اور کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔