کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 2 کشمیری شہید

بارہمولا:  بارہمولہ میں بھارتی فوج کی بربریت اور اشتعال انگیز فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close