کشمیر

آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر

 بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں پُر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آزاد کشمیر حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے، 300 سے زائد یونٹ 6 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمرشل بجلی کے 300 یونٹ تک نرخ 10 روپے فی یونٹ، 300 سے زائد یونٹ 15 روپے فی یونٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں پُر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پُر تشدد احتجاج پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے اعلی سطح کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیرِ اعظم انوارالحق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close