Featuredکشمیر

آزاد کشمیر حکومت نے مختصر مدت میں کئی معجزاتی کام کیے، وزیراعظم انوارالحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 15 ماہ کی مختصر مدت میں کئی معجزاتی کام کیے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اتحادی حکومت کے 15 ماہ کے دورانیے میں کشمیر میں 3 روپے فی یونٹ بجلی ملنا شروع ہوئی، جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔ آزاد کشمیر حکومت کے 15 ماہ میں وہ معجزاتی کام ہوئے جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت کی قرارداد منظور کی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بے چینی تھی، ان معاملات میں موجودہ حکومت کی غلطی نہیں تھی۔ میگا ترقی پروجیکٹ پر آزاد کشمیر کے عوام سے 2اچھی خبریں ہیں، نیلم سے تعلق والا جاگرہ منصوبہ بھی ختم ہوچکا تھا، جاگرہ منصوبے سے بجلی پیدا ہونی تھی، ختم ہوئے منصوبوں کو دوبارہ زندہ کرنا نئے منصوبےکی نسبت مشکل کام ہے۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا،عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close