کشمیر
مظفر آباد میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد زہر دیدیا گیا، مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار
مظفر آباد : مظفر آباد میں درندوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ راز افشاءہونے کے ڈر سے لڑکی کو زہر دے کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں درندوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور راز افشاءہونے کے ڈر سے لڑکی کو زہر دے کر اسے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 4 دن بعد لڑکی نے ہوش میں آنے پر ملزمان کی نشاندہی کی جس کے بعد مرکزی ملزم سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر کے 10 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔