کشمیر

کشمیری اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہیں گے،سید علی گیلانی بزرگ حریت رہنما

سرینگر : بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو گا، کشمیری اپنے مو¿قف پر مضبوطی سے قائم رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت گو میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری آزادی کے اپنے مو¿قف میں مضبوطی سے قائم رہیں گے، بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بات دہرائی کی کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے حل کیا جانا چاہیے۔ سردار محمد یعقوب خان نے سید علی گیلانی کی جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے بارے میں بزرگ رہنمائ کا موقف پوری کشمیری قوم کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

دریں اثنائ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوںنے کشمیری نوجوان سجاد احمد بٹ کو پیر کی رات سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ سجاد کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرکے کارگوحراستی مرکز میں نظربند کردیاگیاتھا۔ اسے پیر کے روز زکورہ لے جاکرایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے کہاتھا کہ سجاد کو پیر کی شب سرینگر کے نواحی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران قتل کیاگیاتھا۔حریت رہنما?ں سید علی گیلانی، شبیر احمدشاہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میںاپنے الگ الگ بیانات میں شہید سجاد احمد بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ضداور ہٹ دھرمی نوجوانوں کو مسلح جدوجہد کی طرف دھکیل رہی ہے، حریت رہنما?ں محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی، محمد احسن انتو، جاوید احمدمیر، عبدالاحد پرہ، فردوس احمد شاہ ، نور محمد کلوال، محمد رمضان خان، راجہ معراج الدین کلوال، یاسمین راجہ ، مولوی بشیر احمد ،ایڈووکیٹ زاہد علی اور دیگر نے آج سرینگر کے علاقے زیون میں شہید نوجوان سجاد احمدبٹ کے گھر پر سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں قتل کے واقعات میں اضافے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close