کشمیر
کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت بحال ، ہسپتال سے ڈسچار ج کر دیا گیا
سری نگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کو ہسپتا ل سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو سانس اور سینے میں تکلیف کے باعث تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا انکا علاج جاری رہا تاہم آج صحت میںبہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچار ج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔