کشمیر

تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشاء میں امن ممکن نہیں :سید علی گیلانی

سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے  کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کر کے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

سید علی گیلانی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کے خلاف نہیں ،لیکن وہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں تنازعہ کوسرفہرست دیکھنا چاہتے ہیں۔ تنازعہ کشمیر سے آنکھیں چرانا جنوبی ایشیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن ، ترقی اور استحکام آسکتا ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی مارپیٹ اور املاک کی تباہی کے خلاف سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں مکمل ہڑتال کی گئی، تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی،لوگوں نے وحشیانہ کارروائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close