کشمیر
گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی جانب سے لڑکی سے نازیبا حرکتیں کرنے پر کشمیری عوام کی جانب سے شدید احتجاج
آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے بھارتی فوج کے نازیبا رویئے کے خلاف احتجاج کی کال دی جس پر غم و غصے میں مبتلا کشمیری عوام قابض فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے فوجی اہلکار کی جانب سے لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔