کشمیر

پاکستان عسکریت پسندوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ،فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا:نرمل سنگھ

سری نگر: راجوری میں 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے ،فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
جموں میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نرمل سنگھ کا کہناتھا کہ پاکستانی رینجرز کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب عالمی برادری پاکستان کو انتہا پسند ملک قرار دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا ضرور بدلہ لیا جائے گا ۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کر رکھی ہے جبکہ دشمن نے پیچھے سے وار کر کے ہمارے 4 فوجیوں کی جانیں لی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close