نواز شریف حکومت پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کے باعث قائم ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے حق مانگنا ہمارا آئینی حق ہے ،پاکستان میں آج نواز شریف کی حکومت پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کے باعث قائم ہے ، پیپلز پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ آمروں کے بوٹ پالش کرکے کس نے اقتدار حاصل کیا ؟ فاروق حیدر کی جانب سے حکومت پر لگائے جانے والے الزامات سے ان کی ریاستی تشخص اور کشمیریوں کے حقوق کی باتیں بے نقاب ہوگئیں ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو مجید فوبیا ہوگیا ہے اس مرض کا علاج برجیس طاہر کی بجائے کسی سمجھدار معاملہ فہم کو اپنی نبض دکھائیں فاروق حیدر نے اپنے آستین کے سانپوں پر نظر رکھیں (ن) لیگ کے ایک مفاداتی ٹولے نے جسے اقتدار میں آنے کی جلدی ہے فاروق حیدر کو یرغمال بنا رکھا ہے ، وزارت امور کشمیر کی جانب سے کشمیر کونسل کے فنڈز کے وضاحتی بیان اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے اپنے ساتھی وزراء کے رویوں پر معذرت کے بعد تھوڑی دیر صبر کریں ۔ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن اقتدار کے خواب دیکھنے کو نقصان ضرور ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور آزاد کشمیر میں جمہوری سسٹم استحکام دیکھ میاں نواز شریف نے مستفین اقدام اٹھایا تھا جس کا ثمر انہیں ڈی چوک دھرنے کے موقع پر اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے استحکام اور میاں نواز شریف کا ساتھ دے کر کیا جس کی بدولت آج پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسر اقتدار ہے انہوں نے کہا کہ (ن) آزاد کشمیر کے پرامن ماحول میں خود تلخیاں پیدا کررہی ہے ہم نے تو ساڑھے چار سالوں میں ہمیشہ رواداری تحمل اور بردباری کی سیاست کو فروغ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو اقتدار میں آنے کی جلدی ہے اس لئے وہ سیاسی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں وزارت عظمیٰ کے کئی امیدوار ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے وزیر امور کشمیر کی وفاداری میں آگے بڑھنے کی کوشش میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں وہ قومی مسائل حل کرائے جو گزشتہ حکومتیں چار سالوں میں نہ کراسکیں پیپلز پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ آمروں کے بوٹ پالش کرکے کس نے اقتدار حاصل کیا پیپلز پارٹی نے ہردور میں آمروں کا مقابلہ کیا اور عوام کے ووٹ کی پرچی کے ذریعے ووٹ حاصل کیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت میں جو تعمیر و ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے اس لئے نہ صرف ہم پر الزامات لگارہے ہیں بلکہ ان کا کشمیر تشخص بھی پامال کررہے ہیں بے بنیاد الزامات ہمیں ترقی کے سفر سے ڈی ٹریک نہیں کرسکتے آئندہ انتخابات میں پوری قوت سے عوامی عدالت میں جائینگے اور انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کسی کی دھونس دھاندلی نہیں ہونے دینگے بعض رقابت اندیش جو یہ سوچتے ہیں کہ پاکستان میں (ن) لیگ کی حکومت ہے تو آزاد کشمیر میں میں بھی (ن) لیگ کی حکومت قائم ہوگی یہ خواب و خیال دل کو بھلانے کیلئے اچھا ہے عملاً کچھ بھی ایسا نہیں ہے –