کشمیر

فرانس میں مسئلہ کشمیر پر موثر آواز اٹھائی چاہیے، بیرسٹر سلطان

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ فرانس میں بسنے والے کشمیری بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، فرانس چونکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے لہٰذا یہاں سے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر موثر آواز اٹھنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیر کمیٹی بننی چاہیے اور فرانس سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کی جانی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close