کشمیر

مقبول بٹ اور افضل گروکی برسی،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

سری نگر: حریت رہنما افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔حریت قیادت سید علی گیلانی، میر وا عظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے 9 اور 11 فروری کو ہڑتال کی کال دی ہے، افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔11 فروری کو دونوں رہنما ؤں کی باقیات کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر میں ریفرنڈم بھی جمع کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ افضل گرو اور مقبول بٹ کو بھارت میں پھانسی دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close