طاقت کے زور پرکشمیریوں کی خواہش آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا: یاسین ملک
سری نگر: لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ پھانسیاں ، عمر قید جیسی سزائیں، کرفیو ، گرفتاریاں ، پولیس اور فوجی دھمکیاں وغیرہ کسی بھی صورت میں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتے۔سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہناتھا کہ فضل گورو شہید کو بھارتی عدلیہ نے یہ کہہ کر تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ بقول عدالت اس سے نام نہاد بھارتی اجتماعی ضمیرکو تسلی دینا مقصود تھا اور یہ کہ فیصلہ فی نفسہ اس کی جانبداری کا ثبوت فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک اسی طرح آج سے 34 برس قبل بھارتی عدلیہ نے انصاف و قانون کے جملہ تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے شہید بابائے قوم محمد مقبول بٹ کو بھی تختہ دار کی سزا سنائی تھی ، بھارتی حکومت نے نہ صرف یہ ان دونوں شہیدوں کو غیر قانونی طور پر تختہ دار پر شہید کیا بلکہ ان کے گھر والوں کے ساتھ آخری ملاقات کے انسانی حق سے بھی محروم کیا گیا اور اس پر متزاد یہ بھی کہ نام نہاد بڑی جمہورتی نے ان شہداء کے جس خاکی تک کو تہاڑ جیل کے اندر دفن کر کے انہیں اپنے ذہنی اقدار کے مطابق تجہیز و تدفین کے حق سے بھی محروم کیا گیا ۔