کشمیر

بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملہ، 2 ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جو چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی تھی جس کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close