کشمیر

ایل او سی، بھارتی فائرنگ سے چار شہری زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی اور بلااشتعال فائرنگ کر کے 4 شہریوں کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو 82 ایم ایم گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا اور جوابی گولہ باری کر کے دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دیں جس میں کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close