یاسین ملک گرفتار،سید علی گیلانی سمیت کئی حریت رہنما نظربند
کشمیرمیں فوجی کالونی کی تعمیرکے خلاف منعقدہ سیمینارمیں شرکت سے روکنے کے لیے کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار جب کہ متعد کو گھروں میں نظر بند کردیا۔
کشمیرمیڈیا سیل کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوجیوں کے لیے رہائشی کالونی کی تعمیرکے خلاف آل پارٹیزحریت کانفرنس اورجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے زیراہتمام سیمینارکا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارتی قابض فوج نے اس سیمینارکو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ میر واعظ عمر فاروق اورسید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین اورکارکنان گھروں میں نظربند کردیئے گئے ہیں۔
سیمینارکوناکام بنانے اورکشمیری عوام کو احتجاج کے حق سے محروم کرنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری سڑکوں اوربازاروں میں تعینات ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی گرفتاری اورنظربندی کے خلاف مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں آزادی کے متوالے نوجوان احتجاج کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مودی سرکارنے سری نگرمیں بھارتی فوج کے لیے رہائشی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔