کشمیر

تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک کشمیر کو نئی جہت دی, لشکر طیبہ

جموں و کشمیر لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مارے گئے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند ابوالقاسم شفاعت حسین ولد محمد اکبر وانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمود شاہ نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں نے بندوق اٹھا کر تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان اس بات کو دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ بھارتی فورسز کے ظلم کا جواب بندوق کے سوا کچھ اور ہو ہی نہیں سکتا اور قابض فورسز کے پاس اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوالقاسم شفاعت حسین ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھا، گریجویشن کرنے کے بعد بندوق اٹھا کر انہوں نے اپنے حق کے لئے لڑائی لڑی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا طرز عمل آج کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ لشکر طیبہ کے چیف نے شفاعت وانی کو شایان شان طریقے سے آخری الوداع کرنے پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قربانیوں کا یہ سفر بھارت سے مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close