کشمیر

بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، کشمیری مسلمانوں پہ کیمیائی اسلحہ کا استعمال

مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیری عوام کے خلاف اسرائیل سے خرید کردہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے رواں ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کشمیریوں کو مہلک ہتھیاروں کے حملوں سے شہید کیا۔ بھارتی فوج نہتے اور پرامن شہریوں کے گھروں پر دھاوے بولتی اور انہیں ہراساں کرتی ہے، احتجاج کرنے والے شہریوں پر اسرائیلی ساختہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کریک ڈان کے دوران کم سے کم20 کشمیری شہریوں کو شہید کردیا تھا جبکہ جھڑپوں میں 3 بھارتی فوجی بھی واصل جھنم ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close