کشمیر

اسلامی ممالک تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائیں، شبیر شاہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے عید الفطر کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری ایاد امین مدنی سمیت تمام مسلم امہ کو عید مبارکبار پیش کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے عید کے موقع پر ایاد امین مدنی اور بھارت میں اسلامی ممالک کے تمام سفارت کاروں کے نام اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ وہ حق و انصاف پر مبنی جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسلامی ممالک دنیا کے اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لئے بھارتی قیادت پر اپنا دباﺅ بڑھائیں گے۔ شبیر احمد شاہ نے اسلامی ممالک پرزور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close